اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہونے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے بھارت کی ائرلائن کو ان کے ملک آنے والے روٹ کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بات اپنے ملک کے صحافیوں کے سوال پر بتائی جو کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔اس فیصلے کی سعودی عرب نے تصدیق نہیں کی ہے جبکہ بھارتی ائر لائن نے کچھ ہفتوں قبل اس بات سے آگاہ کیاتھا کہ اس نے اسرائیل کیلئے ائرلائن شروع کی ہے جو کہ سعودی فضائی حدود استعمال کرے گی اور سعودی اجازت سے دونوں ملک کے درمیان پرواز کم وقت میں پہنچ سکے گی۔اس سے قبل سعودی عرب نے اسرائیل کے لیے کسی بھی پرواز کیلئے 70سال سے اپنیفضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی عائد کررکھی تھی۔بھارت اور اسرائیل کے درمیان اس روٹ کااعلان اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ دورہ بھارت میں ہواتھا۔