ہم نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی,عمران خان ایسا بلبلہ تھا جو ابھرا اور اس کا جادو ختم ہوگیا:رہنماء پیپلز پارٹی سردار لطیف کھوسہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایسا بلبلہ تھا جو ابھرا اور اس کا جادو ختم ہوگیا ، ذات کے لئے سکون اور قوم کے لئے سکون ڈھونڈنے میں فرق ہے،ہم نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، ہمار ا اخلاص اور منشور جاذبیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے ،بلوچستان سے سینیٹ انتخاب جیتنے والے 6 آزاد سینیٹرز ہمارے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہیں ،چیئرمین سینیٹ ہمارا جبکہ ڈپٹی چیئرمین اتحادی کا آئے گا، بلوچستان میں بیڈ گورننس کی وجہ سے ن لیگ وہاں سے فارغ ہوئی ۔منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ نہ فارن فنڈنگ پیپلز پارٹی کے اکاﺅنٹس میں آئی نہ پیپلز پارٹی کا فارن فنڈنگ سے کوئی تعلق ہے ،یہ شوقیہ فنکاری میں درخواست دائر کی گئی ہے جب فارن فنڈنگ ہوئی ہی نہیں تو یہ ثابت کیسے کریں گے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابا ت میں ہارس ٹریڈنگ کی باتیں کی جارہی ہیں ۔جب مخالفین خود جیت جائیں تو کہتے ہیں شفاف الیکشن ہوئے ہیں اور جب ہار جائیں تو ہارس ٹریڈنگ کا کہا جاتا ہے ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کی وجہ سے ن لیگ وہاں سے فارغ ہوئی ، جس کے بعد ساری کابینہ آصف زرداری سے ملی ، بلوچستان کا آبادی کے لحاظ سے این ایف سی میں حصہ 5فیصد جبکہ رقبے کے لحاظ سے 45فیصد بنتا ہے ،ہم نے بلوچستان کے رقبے کی بنیاد پر محاصل دوہرے سے بھی زیادہ کر دیئے ،جبکہ آغاز حقوق بلوچستان میں 5ہزار نوجوانوں کو ملازمتیں دیں گئیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ انتخاب جیتنے والے 6 آزاد سینیٹرز ہمارے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان والے اپنے ہی لوگوں پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ بکاﺅ مال ہیں ، انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے دوبارہ گنتی کے بعد تیسرا سینی©ٹر بھی ہمارا بنے گا ، چیئرمین سینیٹ ہمارا جبکہ ڈپٹی چیئرمین اتحادی کا آئے گا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا بلبلہ تھا جو ابھرا اور اس کا جادو ختم ہوگیا ، ذات کے لئے سکون اور قوم کے لئے سکون ڈھونڈنے میں فرق ہے ، ہمارے بھی کئی لوگ پارٹی چھوڑ گئی ہیں لیکن ہم نے ایسے رونےنہیں روئے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، ہمار ا اخلاص اور منشور جاذبیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے ۔( ع ا)

ای پیپر دی نیشن