اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کاکہناتھاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں سولہ کے قریب ایم پی ایز کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ابھی ان ایم پی ایز کوگرے فہرست میں ڈالا ہے، تحقیقات کے بعد سیاہ فہرستوں میں گئے تو تنظیمی و فوجداری کارروائی کی جائے گی ۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کی کوششوں کی مزاحمت کرے گی، چھوٹے گروپوں سے رابطہ میں ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنا چیئرمین منتخب کرا کےعدلیہ کے خلاف قانون سازی کرناچاہتی ہے,تحریک انصاف کے رہنما نے سینیٹ انتخابات کے موجودہ طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ نیا طریقہ کار لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ طے شدہ مدت میں نوازشریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز، اسحاق ڈار اور دیگر کے خلاف کیسوں کو مکمل کیا جائے اور مجرموں کو وطن واپس لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔