چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات ریگولرائز کرنے کا حکم دے دیا

Mar 06, 2018 | 22:43

ویب ڈیسک

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری نے بتایا کہ راول ڈیم کے قریب تفریحی پارک اور سپورٹس کورٹس بنانے کا فیصلہ کیا تھاجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپورٹس سرگرمیوں کے علاوہ سرکاری زمین کی لیز منسوخ کریں گے۔عدالت نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جرمانہ یا فیس وصول کرنے کا حکم بھی دے دیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عمران خان کے جعلی نقشوں پر جواب دینے کی یقیین دہانی کرائی تو چیف جسٹس نے کہا،کہ فکر مند کیوں ہو رہے ہیں،اس معاملے کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔،چیف جسٹس نے بابر اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی دستاویزات درست نہ ہونے کا شور مچا ہوا ہےجس پر وکیل صفائی نے عدالت سے دستاویزاتکا جائزہ لینے کی درخواست کی اور دستاویزات جعلی نہ ہونے پر دلائل دیئے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا،کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بیس لاکھ روپے جمع کرانے کا مشورہ دیا تھا۔عدالت نے سماعت تیرہ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سی ڈی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں