سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے جانشینی سرٹیفکیٹ سے متعلق بل منظور کر لیا

اسلا م آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے جانشینی سرٹیفکیٹ سے متعلق مجوزہ بل منظور کرلیا۔ حکومت کو بل کابینہ سے پاس کرا کر سینیٹ میں پیش کرنے کی ہدایت،صوبائی گورنرز کی پنشن ختم کرنے سے متعلق ترمیمی بل پر صوبائی اسمبلیوں سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرجاوید عباسی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نادرا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے متعلق پوری تیاری میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن