پاکستانی ایف سولہ گرانے، 300 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ دنیا نہیں مانے گی: چدم برم

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی رکن پارلیمنٹ پی چدمبرم کا کہنا ہے بی جے پی حکومت نے اپنا فوکس دہشتگردی کے بجائے پاکستان کی طرف کر لیا ہے۔ بالا کوٹ واقعے پر مودی سرکار کے ایف سولہ گرانے اور تین سو افراد کی ہلاکتوں کے بیانات وہ تو تسلیم کر لیں گے مگر دنیا نہیں مانے گی۔ پی چدم برم کا کہنا تھا پاکستان پڑوسی ملک ہے۔ واجپائی اور من موہن سنگھ نے کہا تھا دوست بدلے جا سکتے ہیں پڑوسی نہیں۔ بی جے پی حکومت نیاپنا فوکس دہشت گردی سے پاکستان کی طرف موڑ لیا ہے، اور اس پر بھارتی عوام سے بلا سوال کے حمایت کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔ یہ سلسلہ کچھ دن سے زیادہ نہیں چلے گا، سوال پوچھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کوئی دن نہیں گزرتا جس میں مودی اپنی سیاسی تقریر میں کانگریس اور دیگراپوزیشن کونشانہ نہ بنائیں۔ بی جے پی ایسی صورتحال بنانا چاہ رہی ہے جس میں وہ پاکستان کی شکست کا دعویٰ کر سکے۔ سکرپٹ لکھا جا چکا ہے، مگر بہت سے اچھے سکرپٹس کا خاتمہ بُرے اختتام پر بھی ہوتاہے۔

ای پیپر دی نیشن