توہین آمیز بیان ، فیصل واوڈا کے خلاف ڈیفنس آف پاکستان کاعدالت سے رجوع

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)توہین آمیز بیان پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کے لئے ڈیفنس آف پاکستان نے عدالت سے رجوع کر لیا،چیئرمین ڈیفنس آف پاکستان حافظ احتشام احمد نے ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ کے ذریعے سیشن کورٹ راولپنڈی میں ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کی ہے،جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،ایڈیشنل سیشن جج اسلم گوندل نے مذکورہ درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سات مارچ کو درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں توہین آمیز کلمات کہے،جس سے ناصرف پاکستان کے لاکھوں مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی بلکہ ان کے مذہبی جذبات بھی شدید مجروح ہوئے ہیں،وفاقی وزیر کے بیان پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے،ارکان قومی اسمبلی اور سینٹ نے بھی وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے توہین آمیز بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن