لاہور (کامرس رپورٹر)چین سے صرف سرمایہ کاری نہیں ماہرین کی مشاورت بھی درکار ہے ۔پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر معاہدوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اور رہنمائی کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔ خطے کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کیے بغیر معاشی سرگرمیوں کا فرو غ ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے گزشتہ روز چینی ماہرین کے11رکنی وفد کے سربراہ اور چائنہ انٹرنیشنل الیکٹرانک کامرس سینٹر کے سینیئر پروفیسر ڈیوزینلی (Du Zhenli)کی آمد پر ملاقات کے دوران کیا۔