کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں مندی کے بادل چھاگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 39700 کی نفسیاتی حدسے گرگیا، مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں 3 ارب 66 کروڑروپے سے زائدکی کمی ہوئی۔ ہندوستانی بحریہ کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود میں گھسنے کی کوشش اور پاک بحریہ کی جانب سے اس میں پسپائی پر سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری میں محتاط رویہ اختیار کیا جس کے باعث منگل کے روز کاروبارمنفی زون میں ہوا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 61.24 پوائنٹس کمی سے 39688.51 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 3 ارب 66 کروڑ 39 لاکھ 87 ہزار 397 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹکر 81 کھرب 16 ارب 89 کروڑ 22 لاکھ 23 ہزار 334 روپے ہوگئی۔
سٹاک ایکسچینج میں مندا، انڈیکس 61پوائنٹس کی کمی سے 39688پر بند
Mar 06, 2019