مختصرعدالتی خبریں

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ہائیکورٹ نے فوڈ انسپکٹر کی بیوہ کی جانب سے پنشن بارے دائر درخواست سیکرٹری فوڈ پنجاب کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق دادراسی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ہائیکورٹ نے بی بی پاک دامن کے دربار کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اوقاف سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی کے لیے دائر متفرق درخواست پر پر جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی۔ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن