لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرکی زیر صدارت اقبال ٹائون ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااورایس ایچ او شیراکوٹ کے علاوہ اقبال ٹائون ڈویژن کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مطلوبہ کارکردگی اہداف میں ناکامی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی سمن آبادمحمد اسلم کو جواب طلبی کا مراسلہ بھی جاری کیا۔