لاہور( اپنے نامہ نگار سے) چند روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی ثناکا اغواء کار کاشف کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ملزم کوڈسکہ سے گرفتارکیا گیا اور اسکے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں، فاضل عدالت نے ملزم کاشف کو 2روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل آصف نامی شہری اپنی بہن کو علاج کی غرض سے شیخ زید ہسپتال لے کر گیا اور وہاں سے کاشف،عائشہ اور تین نامعلوم افراد نے آصف کی بہن ثناء کو اغواء کر لیا ۔