بھارتی فوج میں سکھ افسراور جوان پاکستان کیخلاف احکامات نہ مانیں: ورلڈ سکھ پارلیمنٹ

Mar 06, 2019

لندن(آن لائن) ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے بھارتی فوج میں شامل سکھ افسران اور جوانوں کو پاکستان کیخلاف جنگ کے احکامات ماننے سے انکار کرنے کی اپیل کر دی ہے۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے سربراہ رجیت سنگھ نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور اپوزیشن لیڈرز کو لکھے گئے کھلے خط میں مودی سرکار کی نفرت آمیز متعصبانہ پالیسیوں کو نہ صرف بھارت بلکہ خطے کے لیے خطرہ قرار دیا۔خط میں رجیت سنگھ کا پاکستان بھارت کشیدگی کی وجہ بھارتی جنونیت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی موجودہ صورتحال میں ہندو انتہا پسندوں کا ہاتھ ہے، اس لیے سکھ سپاہی پاکستان پر حملے کے بھارتی فوج کا حکم ماننے سے انکار کردیں اور کسی ایسے کھیل کا حصہ نہ بنیں جس میں الیکشن کے لیے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہو۔ ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد مسئلہ کشمیر پر انتخابات میں کامیابی کے لیے ہندو جذبات کو بھڑکایا جا رہا ہے اور ہندو انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی دی جا رہی ہے، سیکولر بھارت کو صرف ہندؤں کا ملک بنایا جا رہا ہے،سکھ ورلڈ پارلیمنٹ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں کے منفی اقدامات سے بھارت کا اقلیتوں کیخلاف مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت جہاں اقلیت محفوظ نہیں رہے، اب سیکولر ملک کہلانے کے لائق نہیں رہا ہے،سیکولر بھارت کو صرف ہندؤں کا ملک بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں کے منفی اقدامات سے بھارت کا اقلیتوں کیخلاف مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ۔

مزیدخبریں