کولکتہ (صباح نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی نے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں آویزاں عمران خان کی تصویر ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں بحیثیت کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی تصویریں لگائی گئی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے شدت پسند رہنمائوں نے پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔
گنگولی کا سٹیڈیم سے عمران خان کی تصویر اتارنے سے انکار
Mar 06, 2019