لندن (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں چاقو سے حملوں میں 2 مزید نوجوان ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ میں رواں برس اب تک اس طرح کے چاقو سے کئے جانے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔ پولیس نے کہا کہ اس طرح کے زیادہ تر حملے لندن کے نسبتاً غریب علاقوں میں کئے گئے۔ علاوہ ازیں لندن میں تین مقامات پر مشتبہ پارسل ملنے پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مشکوک پارسل ہیتھرو ائر پورٹ لندن سٹی ائر پورٹ اور ائرپورٹس سے ملے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ہیتھرو، لندن سٹی ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشن سے چھوٹے بم برآمد کر لئے گئے چھوٹے بم لفافہ کھولنے پر مختصر پیمانے کی آگ لگا سکتے ہیں۔
لندن: چاقو کے حملے میں 2 نوجوان ہلاک، 3 مقامات پر پارسل بم برآمد
Mar 06, 2019