امریکہ کی پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی، مدت 5 سال سے کم کر کے 3 ماہ کردی

Mar 06, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) امریکہ کی جانب سے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکہ نے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے جس میں ویزا مدت 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کر دی گئی ہے۔ اب امریکہ پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا جاری کرے گا جبکہ سرکاری حکام کو ویزا کام کی مدت کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کر دی گئی ہے۔ امریکہ نے ویزا پالیسی اور فیس میں تبدیلی پاکستان کے اقدام کی وجہ سے کی ہے۔ پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کیلئے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامات کر چکا ہے۔

مزیدخبریں