سچ کا سفر نئے پاکستان کی منزل، جھوٹے گواہوں کو سزا پر چیف جسٹس کا بیان خوش آئند: عمران

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دینے سے متعلق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بیان خوش آئند ہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا سچ کا سفر ہی نئے پاکستان کی منزل ہے۔ قومیں عظیم تب بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلیٰ ہوں۔ مسلم تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو سچ پر رکھی گئی ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کے لائن آف کنٹرول پر فوٹو سیشن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے فیصل واوڈا پستول لیکر لائن آف کنٹرول کراس نہیں کر گئے۔ فیصل واوڈا نے لائن آف کنٹرول پر جاکر تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر جاری کیں، جس پر وزیراعظم نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسا شہرت کا طریقہ ہے۔ شکر ہے تم پستول لیکر لائن آف کنٹرول کراس نہیں کر گئے۔ عمران خان نے اجلاس میں فیصل واوڈا کے اس عمل پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔عمران خان کی زیر صدارت توانائی پر اجلاس میں منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ تیل و گیس کے ذخائر اور اس کے منصوبوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر پٹرولیم نے بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...