بھارت کیلئے ترجیحی تجارت کاسٹیٹس ختم کر دیا جائے، ٹرمپ کا کانگریس کو خط

Mar 06, 2019

نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارکان کا نگریس کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ بھارت چونکہ امریکہ کو اس بات کی یقین دہانی کرانے میں ناکام رہا ہے کہ وہ امریکہ کو بھارت کی منڈیوں میں مناسب رسائی فراہم کرے گا۔ چنانچہ بھارت کے لئے ترجیحی تجارت کا سٹیٹس ختم کیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ترکی کا بھی ترجیحی تجارت کا سٹیٹس ختم کیا جا سکتا ہے چونکہ وہ اس سٹیٹس کیلئے اب کوالیفائی نہیں کرتا۔ بھارت کہتا ہے کہ امریکہ کے ایسے کسی اقدام سے بھارت کو اقتصادی اعتبار سے بہت زیادہ فرق نہیں پڑیگا۔ امریکی صدر نے اس سلسلے میں یورپی ٹریڈ ری پریزنٹیٹو پروگرام آفس کو ہدایت جاری کی کہ وہ بھارت کا نام پروگرام سے خارج کر دیں جس کے تحت اسے ترجیحی ٹریڈ کا سٹیٹس لیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بھارت اپنی بہت سی مصنوعات کی امریکہ میں ڈیوٹی فری فروخت کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں