دراندازی کی کوشش: پاک بحریہ نے بھارت کی آبدوز کو مار بھگایا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/ ایجنسیاں ) پاک بحریہ نے جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آبدوز کو با آسانی تباہ کیا جا سکتا تھا لیکن حکومت کی فروغ امن پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کو واپس بھیجنے پر اکتفاکیا گیا۔ بری اور فضائی جارحیت کے بعد بھارت نے بحری جارحیت کی بھی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی، اور بھارت کو اس محاذ پر پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اسے روکنے اور واپس بھجوانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس پر موجود ٹائم کوڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی شب پیش آیا۔ 2016کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ بھارتی آبدوز نے خفیہ طریقہ سے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے پاک بحریہ نے ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے منگل کو دوپہر کو بتایا کہ پاک بحریہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا اور پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد تیار ہے، اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک بحریہ نے بھارت آبدوز کا سراغ سمندر کے جنوبی دور میں لگایا جو پاک بحریہ کی طرف سے چوکسی کا شاندار مظاہرہ ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے، اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے، پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے، نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سراغ لگایا۔ یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی فوٹیج بھی جاری کردیں ہیں ، کموڈور (ر) عبیداللہ نے کہاکہ پاک بحریہ ایک بٹن سے بھارتی آبدوز کو سمندر کی تہہ میں دفنا سکتی تھی لیکن پاک بحریہ نے پاکستان کی امن کی پالیسی کے وژن کو آگے بڑھایا۔ جس آبدوز کو پکڑا گیا یہ جدید ترین ہے پھر بھی ہم سے نہ چھپ سکی، بھارتی آبدوز ایک سال پرانی ہے، نومبر2017 میں تیارکی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...