نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس کی آگاہی سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ چین کے شہر ووہان سے نمودار ہونے والے کورونا وائرس نے د±نیا کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اِس وائرس سے د±نیا بھر میں اب تک 3 ہزار 252 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 95 ہزار سے زائد افراد اِس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر ایک شخص احتیاطی تدابیر کر رہا ہے اِسی حوالے سے سابق قومی کرکٹ کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ا±نہوں نے لوگوں کو کورونا وائرس کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’کورونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جو چین سے شروع ہوئی اور اب د±نیا کے کئی ممالک میں پھیل چکی ہے۔‘ ٹینس اسٹار نے کہا کہ ’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہم بہت سے احتیاطی اقدامات کر سکتے ہیں لیکن ا±س کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ہمیں اس وائرس کی علامات کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔ ا±نہوں نے علامات کے بارے میں بتایا کہ ’اِس بیماری کی علامات میں سردی، کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری پیش آنا ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ ’اگر آ پ کو یہ سب علامات ظاہر ہو رہی ہیں توآپ کے لیے لازمی ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنا مکمل معائنہ و علاج کروائیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور اپنے ساتھ ہر وقت ’ہنیڈ سینیٹائزر‘ رکھیں۔ا±نہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بخار یا کھانسی وغیرہ ہو تو آپ کو چاہیے کہ آپ خود کو 14 دن تک آئسولیشن میں رکھیں اور کوشش کریں کہ اِس دوران آپ لوگوں سے زیادہ رابطہ نہ کریں۔ واضح رہے کہ چین کو کورونا پر قابو پانے میں کامیابی مل رہی ہے تاہم اٹلی اور ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ہاتھوں کو صاف رکھیں‘ بار بار دھوئیں ثانیہ مرزا کا کرونا آگاہی پیغام
Mar 06, 2020