ماسکو(نوائے وقت رپورٹ) روس اور ترکی کے درمیان شام کے شہر ادلب میں جنگ بندی پر اتفاق کے معاہدے کے بعد رات گئے عملدرآمد شروع ہو گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کے بعد مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ ادلب میں روس کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔ جنگ بندی پررات 12بجے سے عملدرآمد ہوگیا۔ اردگان نے کہاترکی اپنے خلاف کی بھی حملے کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے کہا امید ہے اس اقدام سے ادلب کے شہریوں کو تحفظ ملے گا۔ انسانی امداد میںپیشرفت کیلئے دستاویز تیار کرلی گئی۔