ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) گومل یونیورسٹی میں ہراساں سکینڈل پر تین پروفیسرز سمیت 11اہلکار برطرف کر دیئے گئے۔ برطرف ہونے والوں میں پروفیسر صلاح الدین‘ پروفیسر بختیار خٹک‘ اسسٹنٹ پروفیسر عمران قریشی شامل ہیں۔ برطرف ہونے والوں پر طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ مختلف الزامات پر لیکچرار شعیب گھنگھری‘ پروفیسر عزیز خاکوانی کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹر آئی ٹی آصف علی کو بھی برطرف کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہراسمنٹ میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مذکورہ یونیورسٹی میں شعبہ عربی اور اسلامیات کے پروفیسر کو خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ استعفیٰ لے لیا تھا۔ یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے اسلامیات کے پروفیسر صلاح الدین پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ پروفیسر صلاح الدین کی ایک ویڈیو بھی منظر پر آئی تھی جس میں وہ ایک خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی محمد اقبال کا کہنا ہے کہ پروفیسر صلاح الدین کے خلاف جنسی ہراسانی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی انکوائری کی جارہی ہے۔
ڈی آئی خان: گومل یونیورسٹی جنسی ہراساں کیس‘ 3پروفیسرز سمیت 11ملازمین برطرف
Mar 06, 2020