قصور‘ قلعہ دیدار سنگھ‘ پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگاران) قصور اور پنڈی بھٹیاں میں 2خواتین جبکہ قلعہ دیدار سنگھ میں 15سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ تھہ سہارن میں گھر گھس کر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ کے مطابق علی رضا گھر میں گھس آیا اور نسرین بی بی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کرموقع سے فرار ہوگیا۔ قلعہ دیدار سنگھ کے گاﺅں منڈیا لہ چٹھہ کے 15سالہ نوجوان سے زیادتی ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ لڑکا اپنے عزیز محمد سفیان کے ساتھ حویلی میں سویا ہوا تھا کہ اسی گاﺅںکا ملزم شجاعت حسین عرف شہزاد مسلح رات 12بجے داخل ہوا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے ملزم شجاعت حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پنڈی بھٹےاںمیں چار افراد کا خاتون کے ساتھ مبےنہ گےنگ رےپ، خاتون نے اےف آئی آر مےں موقف اختےار کےا کہ مجھے گائے دےنے کے بہانے ملزمان تنوےر ، گلزرا، محمد طفےل وغےرہ ڈےرہ پر لے گئے ملزما ن نے باری باری زےادتی کر کے مجھے اور مےری خالہ زاد بہن کو سنگےن نتائج کی دھمکیاں دےں۔ تھانہ جلالپور پولیس نے خاتون کا مےڈےکل کروا کر مقدمہ درج کر لیا۔
قصور‘ پنڈی بھٹیاں 2خواتین‘ قلعہ دیدار سنگھ میں 15سالہ لڑکے سے زیادتی
Mar 06, 2020