اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لےگ (ن) کی اعلیٰ قےادت نے پاکستان مسلم لےگ (ن) کے سےنئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سےکرےٹری جنرل احسن اقبال کو ” ان ہاﺅس “ تبدےلی ےا قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سےاسی ماحول پےدا کرنے کے لئے حکومتی اتحاد مےں شامل جماعتوں اور اپوزےشن کی تمام جماعتوں سے رابطے قائم کرنے کا ٹاسک دے دےا ہے پاکستان مسلم لےگ (ن) کے رہنماﺅں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی کراچی مےں اےم کےو اےم کے ہےڈ کوارٹر مےں اےم کےو اےم کی قےادت سے ملاقات اس سلسلے کی کڑی ہے مسلم لےگی رہنما جی ڈی اے ،بی اےن پی (مےنگل)اور مسلم لےگ(ق) کی قےادت سے بھی رابطے کر ےں گے پاکستان مسلم لےگ (ن) کے صدر مےاں شہباز شرےف نے پارٹی رہنماﺅں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو جمعےت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ ، پاکستان پےپلز پارٹی کے چےئرمےن بلاول بھٹو زرداری ، عوامی نےشنل پارٹی کے صدر اسفند ےا ولی ، نےشنل پارٹی کے سربراہ مےر حاصل بزنجو اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقاتےں کرنے کی ہداےت کی ہے اور کہا ہے کہ اپوزےشن جماعتوں کے تحفظات دور کر کے ا پوزےشن کو مستقبل کے چےلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے اکھٹا کرےں ذرائع کے مطابق مےاں شہباز شرےف نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو پاکستان مسلم لےگ (ن) کو متحرک کرنے کے لئے ملک گےر دورہ کرنے کی ہداےت کی ہے دونوں رہنما جلد مختلف شہروں مےں مسلم لےگی کارکنوں کے کنونشنوں سے خطاب کرےں گے۔