لاہور (کامرس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے سے 154 روپے 26 پیسے رہی۔ یورو کی قدر 77 پیسے کم ہو کر 171 روپے 84 پیسے رہ گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر 1 روپے 76 پیسے بڑھ کر 199 روپے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 154 روپے 25 پیسے برقرار رہی یورو 10 پیسے روپیہ مہنگا ہو کر 171 روپے 70 پیسے کا ہو گیا جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے 199 روپے ہو گئی۔