لاہور (آئی اےن پی، اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے منصوبوں کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ مدینہ کی ریاست ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔ غریبوں کو ان کا حق دیں گے۔ رواں مالی سال میں ملکی برآمدات میں 3.62 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقات کو آگے لیجانا حکومتی اولین ترجیح ہے۔ عوامی ترقی کی تمام سکیموں میں شفافیت اور 100فیصد میرٹ ہے۔ ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ نہیں ایک قانون یقینی بنا رہے ہیں۔ نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں۔ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ اوورسےز پاکستانےوں کے مسائل اب سالوں مےں نہےں مہےنوں مےں حل ہو رہے ہےں۔ وہ دورہ بر طانےہ کے دوران پاکستان ہائی کمےشن مےں اوورسےز پاکستانےوں اور بزنس کےمونٹی کی تقر ےب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر بر طانےہ مےں پاکستانی ہائی کمشنر نفےس زکرےا، چےئرمےن فےڈمک مےاں کاشف اشفاق‘ برطانوی پارلےمنٹ کے رکن افضل خان، عاطف چوہدری سمےت دےگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ اب پاکستانی عدالتوں میں آپ کے کسی بھی قسم کے کیسزکو جلد از جلد نمٹانے اور آپ کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہائی کورٹ نے تین بینچ بنا دیئے ہیں جو صرف اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز سن رہے ہیں۔ ہر ڈسرکٹ میں کورٹ بن گئیں ہیں جو لوگوں کے کیسز سن کر میرٹ کی بنیاد کر فیصلے کر رہی ہیں اب تک ہم نے تقریبا 6ہزار کیسز نمٹا دیئے ہیں۔