اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن خرم پرویز راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کسی طور برداشت نہیں کی جائیگی، تحریکِ انصاف حکومت آمرانہ طرزِ حکومت پر گوررننس کر رہے ہیں ۔ ملکی جمہوری تاریخ اس امر کی آئینہ دار ہے کہ ملک جب بھی آمرانہ اور سیلکٹیڈ حکمران آئے ہیں انہوں نے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پالیسز کو فروغ دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ اس امر پر شاہد ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جب بھی حکومت سنبھالی ملک میں نہ صرف ریاستی ملکیتی اداروں کو مضبوط کیا بلکہ ورکرز دوست پالیسز کو بھی یقینی بنایا۔