ملتان سلطانز کی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا: اظہر محمود

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ملتان سلطانز کے باولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ اس وقت تک ملتان سلطانز کی کارکردگی بہت اچھی جارہی ہے۔ ابھی آدھا ٹورنامنٹ باقی ہے اور ہم ٹاپ پر ہیں۔ ہمیں اپنی اچھی کارکردگی سے کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ جنید خان تجربہ کار باولرہیں مگر وہ جگہ نہیں بنا پا رہے۔ جنید خان آنے والے دنوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان میں فاسٹ باولنگ کا بہت اچھا ٹیلنٹ ہے اسے گروم کرکے استعمال کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہیں گے شاہد آفریدی بیٹنگ پر کم ہی جائیں کیونکہ باقی لڑکے اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...