پی ایس ایل : ملتان سلطانز ‘کراچی کنگز آج شام سات بجے مد مقابل، میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

Mar 06, 2020

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا۔ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام سات بجے راولپنڈی میں مد مقابل ہونگی ۔ کل دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے درمیان دن دو بجے راولپنڈی میں جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام سات بجے شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں