لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کردی گئی، وزارت مذہبی امور نے سٹیٹ بینک کو توسیع کیلئے لیٹر لکھ دیا۔ حج درخواستوں کی وصولی اب 6 مارچ کی بجائے 8 مارچ تک جاری رہے گی۔نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کرینگے۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی۔ ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 126650 حج درخواستیں وصول ہوئیں۔
حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع‘قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی
Mar 06, 2020