قانون ختم نبوت پر کسی کو شبخون نہیں مارنے دینگے:پیرمنورحسنین جماعتی

Mar 06, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار)حج فارم سے ختم نبوت کا بیان حلفی حذف پر عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ چکی ہے، ختم نبوت کے قانون پر کسی کو بھی شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستانی قوم مسئلہ ختم نبوت پر اپنی جانیں تک قربان کردیگی، یہ جسارت کس نے کی ہے حکومت اسکے ذمہ داروں کا فوری تعین کرے‘ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے ختم نبوت الائنس کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بڑا حساس معاملہ ہے، اس پر پوری قوم میں تشویش پیدا ہوچکی ہے‘ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس اور بنیاد ہے، ختم نبوت کی بر کت سے دین اسلام کی تعلیمات محفوظ ہیں‘ حکومت کالم حذف کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے اورفوری طور پر حج فارم میں ختم نبوت کا کالم شامل کرنے کے فوری اقدامات کرے انہوں نے عورت مارچ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ کے نام پر بے حیائی افسوسناک ہے حکومت کو چاہئے کہ ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جو معاشرے میں برائی اور بے حیائی پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔

مزیدخبریں