لاہور(کلچرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ثقافت حکومت پنجاب نے"انٹرنیشنل مدر لینگویج ڈے" کو بہترین انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبے کی تمام آرٹس کونسلوں میں ماں بولی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔پنجاب آرٹس کونسل (پکار) نے تمام ڈویڑنل آرٹس کونسلوں کو تحریری مراسلہ جاری کر دیا۔ راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان سمیت دیگر آرٹس کونسلوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔تقریبات 6سے 13 مارچ کے دوران رکھی جائیں گی۔تقریبات اگاہی واک، سیمینار، مشاعروں اور دیگر سرگرمیوں پر مشتمل ہوں گی۔
محکمہ ثقافت پنجاب کا ’’ انٹرنیشنل مدرلینگوئج ڈے‘‘ بھرپورطریقے سے منانے کا فیصلہ
Mar 06, 2020