لاہور( خصوصی نامہ نگار ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ریاست مدینہ ایکشن کمیٹی نے 8 مارچ کو خواتین اسلام کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور اسلامی تہذیب و اقدار ، خاندانی نظام کی حفاظت اور عورت کی عزت و تکریم و عزیمت کے احیاء کے لیے ملک گیر سرگرمیوں کا خیر مقدم کیاہے اور پاکستان کے اسلامی معاشرہ کے مسترد شدہ بگڑے اشرافیہ ، سیکولر ، لادین اور بد تہذیبی کے دلدادہ طبقہ کی آئین پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو جواب دیں کہ گزشتہ سال کی طرح بے ہودہ سلوگن ، ہلڑ بازی ، عورت کی توہین ، اسلامی معاشرہ کے بگاڑ کے لیے مزید فعالیت سے عورت مارچ کے نام پر کیوں منایا جارہاہے ۔