عدم برداشت پرمبنی بھارتی رویہ خطے میں امن کے لئے بڑاخطرہ ہے:وزیرخارجہ

Mar 06, 2020 | 09:44

ویب ڈیسک

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا عدم برداشت کا رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے کیونکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

یہ بات وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورتحال سے متعلق وزارت خارجہ امور میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں بنیادی اہمیت کے اس معاملے پرپاکستان کی سفارتی کوششوں کاجائزہ لیاگیا اور مقبوضہ علاقے کی ابترصورتحال کے متعلق دنیابھرکے ممالک اورمتعلقہ اداروں کوآگاہ کرنے پر زوردیاگیا۔

وزیرخارجہ نے شرکاء کو مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال کی سنگینی اورخطے اورعالمی امن وسلامتی پراس کے اثرات اجاگرکرنے کے لئے اہم ممالک میں خصوصی نمائندے بھیجنے کے حکومتی فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔
 

مزیدخبریں