مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت نے حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی ہے۔
ایک اعلامیہ کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں اب اتوارتک جمع کرائی جاسکیں گی۔
وزارت نے نامزدبنکوں کوہدایت کی کہ وہ ہفتہ اوراتوارکوحج درخواستیں وصول کرنے کاکام جاری رکھیں۔
قرعہ اندازی اس ماہ کی بارہ تاریخ کو ہوگی۔
ادھرسرکاری حج سکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ چھبیس ہزارچھ سوپچاس درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔