کورونا وائرس یورپی ملکوں میں تیزی سے پھیلنے لگا,ہنگامی حالت نافذ

کورونا وائرس یورپی ملکوں میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ اٹلی میں ایک ہی روز میں 41 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ اٹلی میں کورونا کے مزید 769 مریض بھی متاثر ہوئے ہیں۔

جرمنی میں مزید 252 مریض سامنے آئے، فرانس میں مزید 2 ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک شہریوں کی تعداد 6 ہو گئی اور برطانیہ میں کورونا سے پہلے مریض کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں مزید 41 افراد کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے بعد یہاں ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 148 ہو گئی جب کہ اب تک اٹلی میں کورونا کے 3 ہزار 858 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

لاکت خیز کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے یورپی حکام نے پورے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ کردی، عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے,

یورپی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے یورپ بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرکے 3 ہفتے کےلیے یورپین پارلیمنٹ میں تمام وزٹرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وائرس کے خدشے کے پیش نظر 80 فیصد سے زائد تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن