حکومت ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، شیخ رشید

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کے بنیادی ڈھانچے  میں سرمایہ کاری کرنے اور شراکت داری کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ریلوے سٹیشنوں کی تزین و آرائش اور انہیں جدید بنانے کےلئے نجی شراکت داروں اور بلڈرز کو شامل کرنے کی خواہاں ہے۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ موجودہ حکومت نے Track Access پالیسی کا اعلان کیاہے جس کے تحت نجی کمپنیاں رقم کی ادائیگی کے بعد پاکستان ریلوے کے ٹریکس پر اپنی ٹرینیں چلا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ اوپن ٹریک پالیسی کے تحت پاکستان ریلوے نجی شعبے کو دس مزید مال بردار ٹرینیں بھی فراہم کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن