کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات،ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں مندی

Mar 06, 2020 | 14:07

ویب ڈیسک

جاپان میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ پر تشویش میں اضافے کے بعد جمعہ کو ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا، صبح کے سیشن اختتام پر حصص کی خرید و فروخت میں 2.72 فیصد کمی ہوئی جبکہ ڈالر کے مقابلہ میں ین کی قدر میں اضافہ ہوا۔ نکی 225 میں 579.37 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ ٹاپکس انڈیکس 2.92 فیصد کمی کے ساتھ 1,471.46. پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزیدخبریں