ایرانی وزیرخارجہ کےمشیرکروناوائرس سےانتقال کرگئے

Mar 06, 2020 | 16:19

ویب ڈیسک

ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر حسین شیخ السلام کچھ عرصے سے علیل تھے اور کرونا وائرس میں مبتلا تھے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سینیر سیاست دان اور سفارت کار حسین شیخ السلام نے سال 1979 کے ایرانی انقلاب میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ایک اندازے کے مطابق ایران میں اب تک 107 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں، جب کہ 3513 افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں 6 سیاسی رہنما اور حکام بھی شامل ہیں۔حسین شیخ السلام شام میں بطور سفارت کار اور سال 1981 سے 1997 تک نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ایران میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایران بھر میں جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔قبل ازیں آج ہی ایرانی پارلیمانی کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین مجتبیٰ ذوالنور نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ کہا تھا کہ وہ بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں