وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہ دنیا میں50 ہزار لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں، پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤکے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔وزیر ااطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آج صبح کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 6کیسز ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اسلام آباد میں دو جبکہ گلگت بلتستان میں ایک کیس سامنے آیا۔ کراچی میں وائرس سے متاثر تیسرا شخص بھی ایران سے ہوکر آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث شرح اموات 3 فیصد ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہ دنیا میں50 ہزار لوگ صحت یاب ہوگئے،60سال سے زائد عمر کے افراد اورچھوٹے بچوں کیلئے کروناوائرس خطرناک ہے۔وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند افراد کو ماسک کی ضرورت نہیں ہے ، صرف متاثرہ افراد کی عیادت اور تیماداری کرنے والے ماسک پہنیں۔ ہر کھانسی اور زکام والے کو کرونا وائرس نہیں ہوتا ، کرونا وائرس اگر ہوجائے تو نہ مریض گھبرائے نہ اہلخانہ ۔ کرونا وائرس سے بچاؤکے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 10 ہزار افراد کی ٹریننگ ہو چکی ہے جبکہ پنجاب میں 3 بڑے ہسپتال کرونا سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔اس دوران وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہری کرونا وائرس سے گھبرائیں نہیں، ہم نے تمام انتظامات کرلیے ہیں،کروناوائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے بروقت انتظامات کئے۔ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میاں اچھا کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب دوبارہ مارچ کرنے چلے ہیں ۔ مولانا صاحب کرونا سے بچاؤکے لئے کردار ادا کریں۔
پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤکے تمام تر انتظامات مکمل ہیں: یاسمین راشد
Mar 06, 2020 | 17:16