تحصیل ڈڈیال و کوونٹری کی معروف سماجی شخصیت راجہ امیر قابل کی زوجہ محترمہ و کوونٹری کی سیاسی سماجی شخصیت حاجی راجہ امیر افضل کی بھاوج اچانک وفات پا گئیں

کوونٹری ( نماہندہ خصوصی ) تحصیل ڈڈیال و کوونٹری کی معروف سماجی شخصیت راجہ امیر قابل کی زوجہ محترمہ و کوونٹری کی سیاسی سماجی شخصیت حاجی راجہ امیر افضل کی بھاوج کی اچانک وفات پا گئیں ۔مرحومہ نیک سیرت شیریں زباں اور خوش اخلاق تھیں ۔مرحومہ ھمہ وقت غریبوں، مسکینوں اور ناداروں کی مالی مدد کر کے رضائے الیی حاصل کرتیں ،مرحومہ کی ناگہانی وفات پر مسجد کمیٹی کے صدر حاجی چوہدری عارف راجہ شیراز خان حاجی مبارک کیانی معروف نعت خواں چوہدری اللہ دتہ علامہ ظفر صدیقی کونسلر کامران خان راجہ ظفر آف کوٹلی اور کوونٹری فلاور کے صدر چوہدری عامر خان نے کہا کہ ھر کسی نے ایک دن اس جہان فانی سے دارلبقاء کی جانب جانا ھے ،انسان کے نیک اعمال باقی رھتے ھیں جو اس کی بخشش کا سبب بنتے ھیں ۔مرحومہ خوش اخلاق، ملنسار اور مخلوق خدا کی خدمت گار تھیں ،مرحومہ زندگی بھر صدقہ و خیرات کرتیں رھیں، انھوں نے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی پورا کر کے خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کی، موت کا وقت مقرر ھے، ھر کسی کو اپنے اپنے مقررہ وقت پر جانا ھے ،خوش نصیب ھیں وہ لوگ جو مرنے سے قبل موت کو یاد کر تے ھیں اور اعمال صالح کر کے اپنے خالق کا کرم فضل و رحم حاصل کرتے ھیں، دعا ھے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ،مر حومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد نور الاسلام میں علامہ ظفر صدیقی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں ھر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔مرحومہ شہزاد افضل کیانی کی خوش دامن اور معروف سماجی شخصیت راجہ ظفر کی ممانی تھیں ،بعد از نماز جنازہ مرحومہ کو کوونٹری کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، دیگر اظہار تعزیت کرنے والوں میں سید ضمیر حسین شاہ حاجی راجہ لیاقت علی سابق لارڈ میئر برمنگھم سید شفیق شاہ راجہ عبدالقیوم تحریک کشمیر کے راہنما محمد غالب اور فیئم کیانی چوھدری مشتاق دین بیرسٹر شبیر سرور کونسلر پرویز اختر راجہ محبوب حسین پیر دلدار علی شاہ سابق لارڈ میئر کونٹری چوھدری شبیر احمدالحاج راجہ محمد فاروق سابق مشیر حکومت راجہ نیاز علی چوھدری جاوید اقبال حاجی فاروق کرمداد حاجی طائر عطاری الیاس بوٹی ماسٹر راجہ اظہر کونسلر بیرسٹر طارق عدالت کونسلر راجہ کامران خان وقار ملک عامر چوھدری منیر ملک صوفی امجد احسان نقشبندی حافظ محمد نجیب حافظ امیر علی حافظ عبدالغفار علامہ یوسف نقشبندی حاجی مہربان حسین حاجی صابر حسین حاجی یونس لدڑ قاری اسماعیل اشرفی حاجی منصف داد چوھدری منظور حسین گافا راجہ ظفر اقبال پروفیسر راجہ اعجاز راجہ مظہر عجائب راجہ محمد طائر حاجی محمد عارف کیانی چوھدری منگا خان چوھدری سعید یاسر رحمن اے ڈی چوھدری حاجی افتخار حاجی محمد حنیف حاجی علی منہاس و دیگر شامل تھے ۔مرحومہ کی دعاۓ مغفرت کے لیے تعزیت کرنے والوں کے لیے ایگل سٹریٹ مسجد میں باقاعدہ جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن