لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت میں پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کے دوران جج اور ملزم خواجہ سلمان رفیق کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عدالت سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں، احتساب عدالت کے احاطہ میں بہت گندگی ہے۔ جج نے کہا کہ یہ آپ لوگوں نے ہی سسٹم بنایا ہے۔ اس میں ایسا ہی ہوگاجو سسٹم بنایا ہے، میں ایک بلب کی درخواست دیتا ہوں تو چار مہینے لگ جاتے ہیں، ہمیں جو گند دیا اس میں رہنا سیکھو، اس گند میں ہم مر جائیں گے، ہماری نسلیں بھی مریں گی، ہم گند میں رہ رہے ہیں اور آپ ترقی کر گئے ہیں، اب آئندہ مجھ سے گندگی سے متعلق نہ پوچھیے گا۔