پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق

پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش سے پاکستان میں تعینات بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک نے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران بوسنیا سے نامزد پختونخوا کے اعزازی سیکرٹری اسد سلیم بھی موجود تھے معاون خصوصی نے سفیر کا پْرتپاک اسقبال کیا اور انہیں پھول بھی پیش کئے۔ ملاقات کے دوران بوسنیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بوسنیا دونوں بڑے اور چھوٹے بھائی کی مانند ہیں، پاکستان نے بوسنیا میں خانہ جنگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، ہم چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا سے اچھے تعلقات استوار کریں اور ہمارے درمیان معاہدے طے پائیں اور دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے، پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تین سے چار ملین ڈالرز کی تجارت ہوتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ ثاقب فورک کا اعلیٰ تعلیم میں پختونخوا حکومت کیساتھ تعاون بارے کہنا تھا کہ بوسنیا میں بھی بین لاقوامی معیار کی جامعات ہیں جہاں پاکستانی طلبا پڑھ سکتے ہیںبوسنیا کی جامعات کے اخراجات دیگر بین الاقوامی ممالک سے پانچ گْنا کم ہے۔ معاون خصوصی نے بوسنیا کے سفیر کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ ڈگری پروگرام پر اکتفا ہوسکتا ہے صوبہ کی جامعات کو بین الاقوامی معیار اور مارکیٹ سے جوڑنا وقت کی اشد ضرورت ہے، بین الاقوامی معیار کی تعلیم کی ترویج میں بوسنیا پاکستان کا اتحادی بننے کا خواہاں ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن