لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر اقدامات کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت دیدی ۔فاضل عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے جسٹس شاہد جمیل خان نے درخواست پر سماعت کی درخواست میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔