راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید پاکستان کے زیر اہتمام شعبہ درس و تدریس سے تعلق رکھنے والے سکالرز،علماء کرام، دانشور اور خطباء کی ایک اہم نشست '' عصر حاضر اور عناصر سوء کا منفی کردار ''کے موضوع پر منعقد ہوئی اس اہم نشست میں ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، ڈاکٹر اظہر نعیم، ڈاکٹر امانت مفتی محمد لیاقت علی، سید فیصل ریاض، سید نعمان ریاض، سید مظہر سجاد گیلانی، سید ضیاء الحق شاہ جیلانی، مفتی محمد رضوان انجم، علامہ شیخ محمد قاسم ایوب، علامہ حافظ محمد اکبر، گلزار احمد نقشبندی، ابراراحمد خان، شیخ محمد عارف، فدا الحسن و دیگر شریک ہوئے۔