اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اے جے سی ایل بمہ اس کے پارٹنرز آتھینٹیکس یو ایس اے اور میٹاس کارپوریشن جنوبی افریقہ کے درمیان مخصوص سیکٹرز جیسے تمباکو، سیمنٹ، چینی اور کھاد کے لئے ٹریکس اینڈ ٹریس نظام کو چلانے کے لئے کنٹریکٹ پر دستخط ہوئے۔ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ممبر آئی آر آپریشنز نے ایف بی آر کی طرف سے اور یحیثیت چیف ایگزیکٹیو و صدر آتھینٹکس ، میٹاس کارپوریشن جنوبی افریقہ اور عمر جعفر چیف ایگزیکٹیو اے جے سی ایل نے کنٹریکٹ پر دستخط کئے۔مخصوص سیکٹرز جیسے تمباکو، سیمنٹ، چینی اور کھاد کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا آغاز یکم جولائی 2021 کو کر دیا جائے گا۔ اس نظام کی بدولت ٹیکس ریوینیو میں اضافہ ہو گا۔ الیکٹرانک طریقہ کار سے نگرانی اور پیداواری سطح پر 5 ارب ٹیکس سٹیمپس لگانے کے باعث پورے ملک میں جعلی اور ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کو کنٹرول کیا جا ئے گا اور اشیاء کو ٹریک کیا جا سکے گا۔
ٹریک اینڈ ٹریس نظام کیلئے ایف بی آر اور اے جے سی ایل کے درمیان معاہدہ
Mar 06, 2021