اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو 2021 کیلئے ڈبلیو ٹی او کمیٹی آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صدارت مل گئی۔ پاکستان کمیٹی آن ٹریڈ ڈویلپمنٹ کی صدارت کیلئے منتخب ہوگیا ۔ پاکستان کی قیادت میں کمیٹی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔ کمیٹی آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی کیلئے بنی۔