ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو  محب وطنوں کی حکمرانی یقینی بنانی چاہئے ،سینئر قانون ساز

Mar 06, 2021

بیجنگ(شِنہوا)سینئر چینی قانون ساز وانگ چِھن نے  کہا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ(ایچ کے ایس اے آر)کے انتخابی نظام کو "ایک ملک، دو نظام" کے موافق ہونا چاہئے، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کے موجودہ حقائق کو عملی جامہ پہنائیں اور اس بات کویقینی بنانے کے لئے کام کریں کہ "ہانگ کانگ پر محب وطنوں" کی حکمرانی ہو۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کے انتخابی نظام میں بہتری کے لئے ایک مسودے کو غوروخوض کے لئے جمعہ کے روز 13 ویں نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی)کے چوتھے سالانہ سیشن میں پیش کیا گیا، جو چین کا اعلی ترین قانون ساز ادارہ ہے۔ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ نے اس سیشن کے افتتاحی اجلاس میں مسودے پر وضاحتی تقریر کی۔وانگ نے کہا کہ صرف جب "محب وطنوں کے زیر انتظام ہانگ کانگ" کے اصول پر عمل کیا جائے گا تو تب ہی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے پر مرکزی حکام کے مجموعی دائرہ اختیار کو موثر طریقے سے نافذ کیا جاسکتا ہے ، آئین اور بنیادی قانون کے تحت قائم کردہ آئینی ترتیب کو موثر طریقے سے برقرار رکھا جائے ، اور مختلف گہری جڑوں والے مسائل کو موثر طور پر حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف اس طرح سے ہی ہانگ کانگ پائیدار استحکام حاصل کرسکتا ہے اور قومی تجدید شباب کوحقیقی شکل دینے میں اپنی معاون شراکت یقینی بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام جس میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کے طریقہ اور قانون ساز کونسل کی تشکیل شامل ہے پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، جو سیاسی اصول سمیت ہانگ کانگ کی انتظامیہ پر ہانگ کانگ کے لوگوں کا اختیار، جس میں ہانگ کانگ کے محب وطن لوگوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور اس مقصد کے لئے اس کو ادارہ جاتی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں