لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد دین ہے جس نے عورت کی نہ صرف حفاظت کی بلکہ اسے اس کے حقوق بھی دیے اور ایک باعزت مقام دیا اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا، نہ ہی مرا جسم میری مرضی چلے گی ملک میں جب تک اسلام کا عملی نفاذ نہیں ہو جاتا اس وقت تک اپنی پر امن جدو جہد جاری رکہیں گے ، اسلام کے نفاذ اور وطن کے دفاع کے لئے ہر قت تیار ہے، ملکی ترقی کے لئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر کو جان بوجھ کر سلجھانے کی بجائے مزید الجھا یا جا رہا ہے،اور طرح طرح کی تجاویز دی جا رہی ہیں،کشمیریوں پر ظلم انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔
مسئلہ کشمیر کو سلجھانے کی بجائے مزید الجھایا جارہا ہے:عبدالغفارروپڑی
Mar 06, 2021