شیخ محمدہمایوں ایف پی سی سی آئی  کی اسٹینڈ نگ کمیٹی کے کنوینر نامزد

Mar 06, 2021

کراچی:(کامرس رپورٹر)صدروفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان( ایف پی سی سی آئی)  میاں ناصر حیات مگوں نے ملک کے نوجوان بزنس مین اوریوتھ آئیکن شیخ محمد ہمایوں کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے " اکنامک پالیسیز،یوتھ ایمپاورمنٹ اوریوتھ انٹرپرینورز"  کا کنوینر مقرر کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان تمام نوجوانوں کی شناخت میں اضافہ کیا جائے جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہو اور کیریئر اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایف پی سی سی کی طرف سے مستقل طور پر تجویز کردہ پاکستان کے نوجوانوں کی بہتری کے لئے تجاویزپیش کی جاسکیں۔ شیخ محمد ہمایوں نے اپنی تقرری  پر کہا کہ پاکستان کی آبادی کو 63 فیصد نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کو 2021 کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تسلیم کرنے کا سال قرار دینا چاہئے۔شیخ محمد ہمایوںنے مختلف یوتھ آرگنائزیشنز میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے اوروہ بزنس کمیونٹی کی بھی خدمت کررہے ہیں۔ شیخ محمد ہمایوں نے اپنی نامزدگی پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی یوتھ کو آگے لانے اور ان کی کوششوں کو حکومتی سطح تک پہنچانے کیلئے ایف پی سی سی آئی کو مثبت تجاویز فراہم کرینگے اورقومی سطح پر اور عالمی سطح پر فیڈریشن کے وقار مزید بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے تاکہ پاکستان کا نوجوان اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پراپنی پہچان بناسکے۔

مزیدخبریں